لالبازار سرینگر میں علم شریف کا جلوس برآمد انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مجالس کا سلسلہ جاری

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے 12ویں محرم کو جن مقامات پر علم شریف کے جلوس بر آمد کئے گئے ان میں جلوس علم شریف، لالبازار،انجینئرنگ کالج تا محلہ چک سدرہ بل ، قولی پورہ بمنہ، شولی پورہ بڈگام ،ڈجی ملک گنڈ ،نجلو بیروہ ،ملہ محلہ بمنہ،زالپورہ سوناواری ، شگن پورہ، سونہ برن اندرکوٹ ، اوڑینہ سوناواری ، نوگام بالا ، امام باڑہ لالہ حاجی اوڑینہ بانڈی پورہ،امام باڑہ ہری نارہ ، امام باڑہ زاڈی محلہ ، دیور پٹن بارہ مولہ شامل ہیں ۔علم شریف کا جلوس آغا سید مجتبیٰ عباس کی قیادت میں لال بازارسرینگر میں برآمد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر آغا مجتبیٰ نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت نذر کرتے ہوئے پیغام کربلا کی تشہیر میں اسیران کربلا کے کردار و عمل کی وضاحت کی۔ آغا مجتبیٰ نے وہ دلدوز واقعات بیان کئے جو واقعہ کربلا کے بعد اہل حرم کے ساتھ پیش آئے ۔