قومی شاہراہ تعمیر کررہی نجی کمپنیوں کی من مانیاں مٹی، پتھروں کو چناب میں پھینکا جارہا ہے،انتظامیہ خاموش تماشائی

عاصف بٹ

کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے اندر متعدد پن بجلی منصوبوں پر کام مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی توازن پر نمایاں اثر پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کشتواڑ میں جاری سڑکوں کے تعمیراتی منصوبوں سے قدرتی وسائل بھی تباہ ہو رہے ہیں۔ نجی کمپنیاں تمام تر لوازامات اور قوانین کی دھجیاں اڑارہی ہیں اور اپنی من مانی سے کام کررہی ہیں۔ نیشنل ہاوے244 کشتواڑ سنتھن شاہرہ کو قومی شاہراہ اتھارٹی اور نجی کمپنیوں کے زریعے تعمیر کیا جا رہا ہے۔جس میں مختلف کمپنیاں کام کررہی ہیں ،بھنڈارکوٹ سے کام کررہی کمپنی کھلے عام سارا ملبہ و پتھر دریا چناب میں پھینک رہی ہے جسکے سبب عام لوگ سخت پریشان ہیں جبکہ اس مقام سے سفر کرنا انتہائی دشوار ہورہا ہے۔

 

وہیں اسکا اثر ماحولیات پر بھی ہورہا ہے جسے علاقہ گردوگبار سے بھرا رہتا ہے اگرچہ کمپنیوں کو مٹی و پتھر پھینکے کیلے ڈمپنک ایریا کا استعمال کرنا چاہئے تھا لیکن انھوں نے دریا چناب کو ہی ڈمپنگ ایرہا بنا یا ہوا ہے۔ جس سے ماحول آلودہ اور مچھلیوں کے مرجانے کا خطرہ لاحق ہوتاہے۔سماجی کارکنان نے انتظامیہ کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کیونکر ان پر کوئی کاروائی انجام نہیں دے رہی ہے۔ انتظامیہ کو چاہئے تھاکہ ان پر کڑی کاروائی ہونی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ پاور پرجیکٹ کمپنیوں پر جرمانہ عائد کرسکتی ہے تو کیونکران پر اسطرح کی کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ جلد اس پر کوئی کاروائی عمل میں لائے تاکہ ماحول پر مزید اثرات نہ ہوسکے۔