قومی تائیکانڈو چمپئن شپ | کرناہ کی16سالہ طالبہ نے سونے کا تمغہ جیت لیا

سرینگر//سرحدی تحصیل کرناہ کے کنڈی علاقہ کی ایک طالبہ شائستہ الیاس نے نئی دہلی میں منعقدہ قومی تائیکانڈو چمپئن شپ میں باقی کھلاڑیوںکو شکست دیکرپہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔ شائستہ کے والد پیرزادہ الیاس پیشے سے استاد ہیں۔

 

مذکورہ طالبہ آرمی گڈ ول اسکول حاجی نارکرناہ میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔شائسہ نے قومی سطح کی تائیکانڈو چمپئن شپ میںبہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی عمر کی دیگر کھلاڑیوں سے بہتر ین کھیل کاثبوت فراہم کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ادھر شائستہ کی قومی سطح کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر اسکے والدین ،خاندان کے دیگر افراد اور پورے کرناہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ جے کے این ایس