قمروار ی میں ونٹر فٹ بال ٹورنامنٹ فائنل میں پارمپورہ فٹبال کلب کی جیت

سرینگر//ارشاد احمد//قمرواری سرینگر میں سی آر پی ایف بٹالین 73 کی جانب سے ونٹر فٹ-بال 2022 کے ناک آوٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پارمپورہ فٹ-بال کلب نے سب میٹ فٹبال کلب کو ہرایا۔ونٹر فٹ-بال 2022 ٹورنامنٹ کا آغاز سی آر پی ایف 73 بٹالین نے رواں ماہ کے 22 نومبر سے ناک آوٹ کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا.فائنل میچ میں مہمان خصوصی ایس ایس پی سرینگر ویسٹ طاہر گیلانی، کمانڈنٹ آفیسر 73 بٹالین،پولیس اور فٹبال ایسوسی ایشن کے اعلیٰ حکام جبکہ ٹورنامنٹ کے فائنل سے لطف اندوز ہونے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد میدان کے چاروں اطراف میں موجودتھی فائنل کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ٹورنامنٹ میں 8 فٹ-بال کلبوں نے شرکت کی۔