قطعات

اِک گُٹھن سی لگ رہی ہے زندگی
گھورتی ہے ہر طرف درندگی
پوچھے جب اَسباب تو اُس نے کہا
خام ہے اب تک تمہاری بندگی

اپنا فرض نبھاتا ہے
وقت پر بات سُناتا ہے
شاہ وگدا میں نہیں امتیاز
ایک ہی گھاٹ اُتارتا ہے

جب زر کی ہوتی ہے فراوانی
تب مزیدار لگتی ہے ہر کہانی
زندگی خوشگوار گذرتی ہے
پُرسکوں دن لگے اور رات سہانی

علم کے ساتھ گر عمل رہے ہمرکاب
ایسی سعی بنتی ہے پھر لاجواب
صرف علم سے نہ ہوگا بیڑا پار
عمل سے کُھلتا ہے کامیابی کا باب

غلام نبی نیئر
کولگام کشمیر
موبائل نمبر؛9596047612