قطعات

بہت نقصان سہنا پڑ رہا ہے
گدھوں کے ساتھ رہنا پڑ رہا ہے

ضرورت آ پڑی ہے چونچؔ صاحب
گدھے کو باپ کہنا پڑ رہا ہے

پوچھا بِلّی نے کل یہ جیلر سے
جیل میں ان کو آپ بھر دیں گے

چند کتوں نے دی مجھے دھمکی
ماب لنچنگ تمہاری کردیں گے

کھا چکے دھوکا بہت اب نہیں کھایا جائے
عقل کہتی ہے کہ اب ہوش میں آیا جائے

یہ ہیں جاسوس یا مجرم انہیں سمجھوں کیسے
اب تو کتوں کا بھی ڈی این اے کرایا جائے

گر جان بھی گنوانی پڑے اس کا غم نہیں
کرتے ہیں وفا داری وفاداری کریں گے

غصے میں گھوڑے نے کہا اے چونچؔ جی سنئے!
ہم آدمی نہیں ہیں جو غداری کریں گے

کبھی بھی فکر حرام وحلال مت کرنا
محلے والوں کا ہرگز خیال مت کرنا

ہے حق پڑوسی کی چیزوں پہ ہر پڑوسی کا
کبھی خرید کے مرغا حلال مت کرنا

قوم سوئی ہے سونے دو
اپنی جوکھم میں جان مت دینا

اپنےمرغے سے یہ بولی مرغی
صبح اُٹھ کر اذان مت دینا

چونچؔ گیاوی
پٹنہ بہار
موبائل نمبر؛9334754862