قاضی گنڈ سے سینکڑوں میوہ ٹرک | جموں کی طرف چھوڑ دیئے گئے

محمد تسکین
بانہال //رام بن اور بانہال سیکٹر میں درمیانی شب سے وقفے وقفے کی بارشوں کا سلسلہ اتوار کی دوپہر تک جاری رہا۔ تاہم بہت عرصے کے ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ بارش کے باوجود شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال رہی۔وادی سے آنے والے مار بردار ٹرکوں کو جموں کی طرف روانہ کرنے کی غرض سے صبح 6 سے 10 بجے تک مہاڑ کے مقام پرمرمتی اور شاہراہ کی کشادگی کا کام کیا گیا۔ اس دوران بانہال قاضی گنڈ فورلین ٹنل اور چیننی ناشری ٹنل کے آر پار اور ادہمپور میں ٹریفک کو روک دیا گیا۔مختلف مقامات پر ٹریفک جام کو چھوڑ کر اتوار کے روز دوطرفہ مسافر گاڑیوں کے علاہ قاضی گنڈ سے سیبوں سے لدھے ٹرکوں کو بھی جموں کی طرف چھوڑ دیا گیا۔ اتوار کے روز فورلین ٹنل ، بانہال ، چملواس کے علاوہ رام بن کے سیکٹر میں ٹریفک جام رہا ۔