فیفا ورلڈ کپ اسپین کی ریکارڈ فتح، کوسٹاریکا کو شکست

 

دوحا// قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز اسپین نے کوسٹاریکا کو آؤٹ کلاس کردیا، حریف کو سات صفر سے مات دے دی۔دوحا میں کھیلے گئے میچ میں اسپین کی ٹیم کوسٹاریکا پر نہ صرف شروع سے ہی حاوی رہی بلکہ وقفے وقفے سے گیند کو حریف کے جال میں بھی پہنچاتی رہی، اسپینش ٹیم نے اسکورنگ کا آغاز گیارہویں منٹ میں اولمو کے ذریعے کیا۔دوسرا گول ایسنسیو نے 21 منٹ میں کیا، اگلے دو گول فیرن ٹوریس نے 31 ویں منٹ میں پنالٹی پر اور دوسرا گول دوسرے ہاف کے 54 ویں منٹ میں کیا۔اس کے  بعد نوجوان گیوی نے 74ویں منٹ میں ٹیم کا پانچواں گول اسکور کیا، اسپین کا چھٹاگول سولر نیجبکہ کھیل کے آخری لمحات میں موراٹا نے گیند حریف کے جال میں پہنچا کر ساتواں گول کیا۔ گروپ ایف میں مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ابتدا سے دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھل پیش کیا ۔