فٹبال ورلڈ کپ  | سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا نے جاپان کو شکست دی

دوحہ//قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں مقابلے جاری ہیں جہاں کروشیا نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر شکست دے دی اور کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جاپان کی ٹیم نے تجربہ کار کروشیا کی ٹیم کا جم کر مقابلہ کیا۔ میچ کے 43 ویں منٹ میں جاپان کے ڈیزن مائیڈا نے گول کرکے جاپان کو برتری دلائی اور کروشیا کے لیے مشکلات کھڑی کیں اور انہیں اپنے کپتان لیوکا موڈرک کے بغیر کھیلنا پڑا۔کروشیا نے 55 ویں منٹ مین آئیون پیرسک کے گول کی مدد سے مقابلہ برابر ضرور کیا لیکن جاپان کے کھلاڑیوں نے ان کی برتری ختم کرنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کیے۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ برقرار رہا اور 1-1 گول پر ختم ہوا۔اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم برتری حاصل کرنے میں ناکام ہوئی اور جب 120 منٹ کا کھیل برابری پر ختم ہوا تو پنالٹی شوٹ پر فیصلہ ہوا۔کروشیا کی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں یہ مسلسل چوتھی فتح ہے جو مقررہ وقت کے بعد جیتا ہے۔کروشیا نے چار برس قبل روس میں ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی کی تھی اور فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کروشیا کو ورلڈ کپ میں اب تک شوٹ آؤٹ یا اضافی وقت میں اپنے تمام میچز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پورے میچ میں کروشیا کا زبردست مقابلہ کرنے والی جاپانی ٹیم پنالٹی شوٹ میں مکمل طور پر ناکام رہی اور یہاں کروشیا نے اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔کروشیا کے گول کیپر نے شان دار کارکردگی دکھائی اور جاپان کے کھلاڑیوں کے حربے ناکام بنائے۔ جاپان صرف ایک گول کرپایا جبکہ کروشیا کی جانب سے ایک گول ضائع ہو تاہم 3 گول ہوئے، یوں پنالٹی شوٹ میں کروشیا نے مقابلہ 1-3 سے جیتا۔

برازیل نے کوارٹر فائنل میں | پہنچنے کے لیے الگ انداز اپنایا
دوحہ//یو این آئی// پانچ بار کی چیمپئن برازیل نے پیر کو یہاں جنوبی کوریا کو 4-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس نے پہلے ہاف میں ہی چار گول داغ دئے ۔ونیسیس جونیئر نے شاندار فنشنگ کے ساتھ برازیل کو آگے رکھا اور پنالٹی اسپاٹ سے نیمار نے برتری کو دگنا کردیا۔ جنوبی کوریا کے لیے کھیلنے آئے متبادل کھلاڑی پائیک سیونگھو کے آنے سے پہلے رچرڈسن اور لوکاس پیکیٹا نے اس فرق کو مزید بڑھا دیا ۔برازیل کا مقابلہ جمعہ (9 دسمبر) کو ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں کروشیا سے ہو گا جس میں سیمی فائنل میں جگہ داؤ پر لگی ہوئی ہے ۔اس مقابلے کے بعد جنوبی کوریا جو 2002 کے بعد پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امید کر رہا تھا، ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔