فورٹس میڈیکل سینٹرسرینگر کا افتتاح ۔30اپریل تک مفت طبی سہولیات فراہم ہونگی

 پرویز احمد

 

سرینگر/ / پیر کوفورٹس میڈیکل سینٹر سرینگر کا افتتاح کیا گیا،جہاں 30اپریل تک تمام مریضوں کا مفت علاج کیا جائیگا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد، ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز گلزام شبنم، فورٹس اسپتال گروپ ہیڈ ڈاکٹر بشنوئی پانیگراہی، سینروائس پریذیڈنٹ اور بزنس ہیڈ فورٹس ہیلتھ کیئر ماہی پاس سنگھ بنوت بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سرینگر نے کہا ہے کہ سرینگر ضلع میں پچھلے 3سال سے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات دستیاب ہورہی ہیں ۔

 

کرن نگر میں فورٹس اسپتال سرینگر سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج سے چند سال قبل مریضوں کو سرینگر سے دلی اور دیگر ریاستوںمیں جانا پڑتا تھا لیکن اب ڈاکٹر ہی مریضوں کو دیکھنے کیلئے سرینگر آرہے ہیں اور پچھلے 3سال سے لوگوں کو بہترین طبی نگہداشت سرینگر میں مل رہی ہے۔ فورٹس ہیلتھ کیئر کے گروپ ہیڈبشنوئی پانیگرنے کہا کہ فورٹس اسپتال سرینگر اور باقی قصبہ جات کے لوگوں کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کریگا۔ ‘‘ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تجربہ کار ڈاکٹر مریضوں کی بہتر طبی نگہداشت فراہم کریں گے۔ فورٹس اسپتال سرینگر میں 16شعبہ جات امراض قلب،شعبہ معدہ و آنت، شعبہ غیر جراحی طب، شعبہ امراض خواتین، شعبہ اطفال اور جراحی اطفال،کان، ای این ٹی، شعبہ یورولوجی اورگردوں کی پیوندکاری، ہڈیوں کی بیماریوں،جوائنٹ کی پیوندکاری اور سرطان کی مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاوہ و معالجہ کیلئے ابتدائی طور پر 39ڈاکٹر دستیاب ہونگے۔