فورسز گاڑی کی ٹکر | ہمہامہ میں سکوٹی سوار لقمہ اجل

ارشاد احمد
بڈگام// ہمہامہ میں 55 سالہ شہری اس وقت لقمہ اجل بن گیاجب سیما سرکھشا بل کی گاڑی کیساتھ سوٹی سوار کی ٹکر ہوئی اور سکوٹی چلانے والے کی موت واقع ہوئی۔ SSB کی14 بٹالین کی گاڑی نے سکوٹی زیر نمبر JKO4D/5953 کو ٹکر ماری جس کے باعث سکوٹی سوار نذیر احمد بٹ ولد محمد رمضان ساکنہ سمر بگ لسجن شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو فوری طور پر صدر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرکے معاملے کی نسبت مقدمہ زیر نمبر 22/2023 درج کرتے ہوئے گاڑی کو ضبط کر کے ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لائی ۔