فوج کی تقریب میں سرینڈر ملی ٹنٹوں کی شرکت حزب کمانڈر جہانگیر سروڑی کی اہلیہ بھی شریک،شوہر سے سرینڈر کرنے کی اپیل

عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں فوج کی جانب سے مختلف مقامات پر یوم ازادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ فوج کی 26آر آر کی جانب سے ہیلی پیڈ میں منعقدہ تقریب میں سرینڈر ملی ٹنٹوں ، بالائی ورکر و سابق حریت لیڈر نے شمولیت کی اور قومی ترنگا لہرایا وہیںضلع میں سب سے زیادہ عرصہ سے سرگرم ملی ٹینٹ محمد امین عرف جہانگیر سروڑی کی بیوی نے بھی پروگرام حصہ لیا۔ اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے انھوں نے اپنے خاوند سے اپیل کی کہ وہ اس راستے کو ترک کرکے اپنے اہل وعیال کے ساتھ زندگی بسر کرے۔انہوںنے کہا کہ پانچ سال قبل ان ے ملاقات ہوئی تھی جسکے بعد سے اسکا کوئی پتہ نہیں ہے اور ہم آج اس دن پر اسے سرینڈر کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔