فزیکس کا نوبل انعام امریکی، فرانسیسی اور آسٹریا کے سائنسدانوں کے نام

اسٹاک ہوم//یو این آئی//روائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کوانٹم فزکس کے شعبے میں ان کی تحقیق پر ایلین اسپیکٹ، جان ایف کلوزر اور اینٹون زیلنگر کو طبیعیات کا 2022 کا نوبل انعام دیا ہے ۔روائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے ایک بیان میں کہاکہ “فزکس کا 2022 کا نوبل انعام الین اسپیکٹ، جان ایف کلوزر اور اینٹون زیلنگر کو الجھے ہوئے فوٹون کے تجربات، بیل کی عدم مساوات کی خلاف ورزی اور کوانٹم انفارمیشن سائنس کے لیڈنگ ہونے کے لیے دیا گیا۔’’بیان میں کہا گیا ہے کہ “ان سائنسدانوں کی تحقیق کے نتائج کی وجہ سے کوانٹم اطلاعات پر مبنی نئی ٹیکنالوجی کے لئے راہ ہموار ہوگیا ہے ۔”

طب کا نوبل انعام،سوئیڈن کے سوانتے پابو کو
اسٹاک ہوم //یواین آئی//سویڈن کے ماہر جینیات سوانتے پابو نے طب کا 2022 کا نوبل انعام جیت لیا ہے ۔ انہیں یہ انعام قدیم انسانوں کے معدوم ہونے سے لے کر جدید دور کے انسانوں کے ارتقائکو سمجھنے میں ان کی دریافت کیلئے دیا گیا ہے ۔ انعام دینے والے پینل نے کہا کہ ان کے مطالعے سے مدافعتی نظام اور قدیم انسانوں کے مقابلے موجودہ انسانوں کے انوکھے پن کو گہرائی سے سمجھنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ پابو کی اہم حصولیابیوں میں معدوم ہوچکے قدیم انسانوں اور جدید انسانوں میں رابطے کا پتہ لگانا ہے ۔ دنیا کا اعلیٰ ترین انعام دینے والی سویڈن کی اسمبلی آف کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ نے طب کا 2022 کا نوبیل انعام اپنے ہی ملک کے سائنسدان سوانتے پابو کو دینے کا اعلان کیا۔نوبیل کمیٹی ہر سال انعامات جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع کرتی ہے ۔کمیٹی مجموعی طور پر 6 زمروں ‘طب، معاشیات، کیمسٹری، فزکس، ادب اور امن’ کے نوبیل انعامات دیتی ہے ۔ وبیل کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ طب کا انعام سویڈن کے سائنسدان سوانتے پابو کو دیا گیا، جنہوں نے زمانہ قدیم کے انسانوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا جدید طریقہ جسے ڈی این اے بھی کہا جاتا ہے ، وہ دریافت کیا۔ انہوں نے ہزاروں سال پرانی ہڈی کے جینوم یا ڈی این اے کو سمجھنے کا جدید اور آسان طریقہ دریافت کیا، جس سے 40 ہزار سال پرانے انسان سے متعلق معلومات حاصل کرنا ممکن ہوا۔ سوانتے پابو نے 40 ہزار سال قبل یورپ اور وسطی ایشیا میں پائے جانے والے انسانوں کے ارتقا کو سمجھنے کا طریقہ دریافت کیا، یوں ان کے طریقے سے جدید دور کے انسانوں اور پرانے دور کے انسانوں میں مماثلت کی تحقیقات کا بھی راستہ کھلا۔نوبیل کمیٹی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ سوانتے پابو کو نوبیل انعام جیتنے کی خوشخبری صبح کو اس وقت دی گئی جب وہ کافی پی رہے تھے اور وہ خبر سن کر ششدر رہ گئے اور انہوں نے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کواس بارے میں بتایا۔ پابو،سنے برگ اسٹارم کے بیٹے ہیں’ جنہوں نے 1982 میں طب کا نوبل انعام حاصل کیا تھا۔سوانتے پابو کو رواں برس دسمبر کے پہلے ہفتے میں نوبیل انعام کی رقم اور ایوارڈ اسٹاک ہوم میں دیا جائے گا۔