فرانس کی برکینا فاسو سے 4سوفوجی نکالنے پر رضامندی

پیرس//فرانس نے برکینا فاسو کی حکومت کی جانب سے فوجی معاہدے کو ختم کرنے کے حوالے سے کی جانے والی درخواست پر رضامندی ظاہر کر دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کی حکومت نے فرانس کے ساتھ 2018میں کئے گئے فوجی معاہدے کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر فرانسیسی حکومت نے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان 2018میں طے پانے والے فوجی معاہدے کے تحت فرانسیسی فوجیوں کو برکینا فاسو میں مسلح گروہوں کیخلاف لڑنے کی اجازت دی گئی تھی، معاہدے کے کاتمے کے بعد فرانس برکینا فاسو سے 4سوفوجی واپس بلا لے گا۔ادھر یورپی یونین (ای یو) کی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی یورپی پیپلز پارٹی کے رہنما مینفریڈ ویبر نے جمعرات کو کہا کہ یوکرائنی مشکلات کے پس منظر میں یورپی یونین کو جنگی معیشت کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے ۔ویبر نے جرمنی کے فنکے میڈین گروپ میڈیا گروپ کے نیوز آؤٹ لیٹس کو بتایاکہاگر ہم ہتھیاروں اور گولہ بارود کی اپنی ضرورت پر نظر ڈالیں، تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ہمیں یورپی یونین میں استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک طرح کی جنگی معیشت کی ضرورت ہے ،