فتح پور ۔تمبر رابطہ سڑک کی تعمیر شروع کرنے کی مانگ

حسین محتشم
پونچھ//پونچھ کے گائوں فتح پور کے نوجوانوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ فتح پور۔تمبرا گائوں تک منظور شدہ 2کلو میٹر رابطہ سڑک کی تعمیر کا کام جلداز جلد شروع کیاجائے تاکہ عام لوگوں کو بنیادی سہولیات مل سکیں ۔نوجوانوں نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سڑک کی تعمیر کا عمل شروع کرنے میں غیر ضروری طورپر تاخیر کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو جہاں مشکلات کا سامنا ہے وہائیں ان میں مایوسی بھی پھیل رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سڑک کے تعمیر ہونے سے پنچایت ڈنہ، پنچایت ہاڑی بڈھا، پنچایت دھڑہ اور دیگر پنچایتوں کے لوگوں کو راحت ملے گی۔نوجوانوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مقامی انتظامیہ مذکورہ دیہات کو یکسر نظر انداز کررہی ہے ۔مقامی لوگوں و نوجوانوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کی تعمیر کا عمل جلدازجلد شروع کیا جائے تاکہ ان کو گائوں میں ہی سہولیات مل سکیں ۔