غلام نبی آزاد جموں پہنچ گئے | اگلے2روز میں پارٹی کا اعلان متوقع

نیوز ڈیسک
جموں//غلام نبی آزاد، جنہوں نے گزشتہ ماہ کانگریس کے ساتھ اپنی5 دہائیوں سے زیادہ طویل وابستگی کو ختم کیا تھا، اگلے2روز میںاپنی نئی پارٹی کا آغاز کریں گے۔آزاد نے دہلی سے اپنی آمد پر مختصر بات چیت میں صحافیوں کو بتایا”میں پارٹی کے آغاز سے قبل (پیر کو) میڈیا کو مدعو کر رہا ہوں، میں یہاں کارکنوں اور لیڈروں سے ملنے آیا ہوں،‘‘ ۔ ایک سینئر لیڈر نے کہا، “وہ آج بعد میں سینئر اور دوسرے درجے کے رہنماؤں کے ساتھ دو الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں،” ۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد 27 ستمبر کو سرینگر کا دورہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کے نام اور جھنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اب جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامے پر نئی پارٹی کو حقیقت بننے میں ایک یا دو دن کی بات ہے۔کانگریس کے دو درجن سے زیادہ سرکردہ لیڈران بشمول سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند، کئی سابق وزراء اور قانون سازوں نے بھی آزاد کی حمایت میں کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔ دو سابق قانون ساز، پی ڈی پی اور اپنی پارٹی کے ایک ایک نے بھی اس کی پیروی کی۔انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ ان کی پارٹی کا سرفہرست ایجنڈا جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنا اور اس کے باشندوں کی زمین اور ملازمت کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔