عید گاہ سرینگر میں گرینیڈ حملہ | سی آر پی ایف آفیسر معمولی زخمی

ارشاد احمد
سرینگر//جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے عید گاہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے سی آر پی ایف بینکر پر گرینیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک افسر زخمی ہوا۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی۔پولیس نے بتایا کہ ہفتے کی شام قریب پونے 7 بجے مشتبہ ملی ٹینٹوںنے عالی مسجد عید گاہ کے نزدیک 161بٹالین سی آر پی ایف پر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں سڑک پر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔معلوم ہوا ہے کہ گرینیڈ کے اس دھماکہ میں پرویز رانا نامی ایک سب انسپکٹر زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اُس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کیا۔پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے ۔