عیدگاہ سرینگر میں سڑک کنارے پر آئس کریم اور کلفیاں بیچنے والا ایک غیر مسلم کلفی فروش پُرفتن دور میں آپسی اتحاد اور بھائی چارے کی طرفداری کر رہا ہے،اُس کا ماننا ہے کہ دنیا بھر کے تمام لوگ ایک جیسے ہیں اور اُنہیں مل جل کر رہنا چاہئے، لوگوں کو تمام تہواروں کو مل کر منانا چاہئے۔ اسی دوران قربانی کے جانوروں کو چارہ دیتے اور اُن کے ساتھ کھیلتے ہوئے غیر مسلم کلفی فروش کو دیکھا جا سکتا ہے۔