عید میلاد النبی ﷺ کی آمد منڈی تحصیل کے مختلف علاقوں میں پروگرام منعقد

عشرت حسین بٹ
منڈی//عید میلادِ نبیؐ کے حوالے سے پوری دنیا میں جہاں یکم ربیع اول سے محافل کا اہتمام کیا جا رہا ہے وہیں پر تحصیل منڈی کے متعدد علاقوں میں شب و روز محافل میلاد کا اہتمام ہو رہا ہے۔ تحصیل کے لورن ساوجیاں پلیرہ اور منڈی صدر مقام پر بھی محافل کا سلسلہ یکم ربیع اول سے جاری ہے مرکزی جامع مسجد جماعت رضائی مصطفیٰ منڈی اور جماعت رضائی مصطفیٰ آعلیٰ پیر منڈی کی جانب سے بعد دوپہر محافل کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن میں نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالتؐ میں گلہاے عقیدت پیش کرتے ہیں۔ محافل میں علماء کرام رسول اکرم ﷺکی ولادت کے حوالے سے بیانات فرما رہے ہیں اور سیرتِ رسولِؐاکرم پر بیانات فرما رہے ہیں محافل کا یہ سلسلہ بارہ ربیع اول تک جاری و ساری رہے گا۔ اس دوران تحصیل کے بایلہ علاقہ میں بدھ کو ایک خصوصی محفلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام نے سیرتِ رسولِ اکرم بیان کیا ۔اس دوران نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت معاب میں نعتہ کلام پیش کر کے سامعین سے داد و تحسین حاصل کی آخر پر دعا خیر سے محفلِ میلاد کا اختتام کیا گیا۔