عیدمیلادالنبی ؐ تقریبات وقف بورڈچیئرپرسن نے انتظامات کاجائزہ لیا

متعلقین کو زائرین کی سہولیات کیلئے تمام خدمات بہم رکھنے کی تلقین
سرینگر//جموں وکشمیر مسلم وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی صدارت میں وقف بورڈ کی ایک اعلی سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں مختلف محکمہ جات جن میں پی ایچ ای۔محکمہ جل شکتی ,بجلی,سرینگر میونسپلٹی ,لاوڈا ,سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ,فائر اینڈ ایمرجنسی اور دیگر محکمہ جات کے اعلی آفسیران نے شر کت کی۔میٹنگ میں بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایس پی حضرت بل بھی موجو د تھے۔اس موقعہ پر تمام محکمہ جات کی طر ف سے عید میلادالنبیؐ کی تقریبات کے پیش نظر کئے گئے انتظامات کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ میلادالنبی ؐکی تقریبات کے سلسلے میں آثار شریف درگاہ حضرت بل اور دیگر زیارت گاہوں پرایام متبرکہ اور عرس تقریات کے دوران حاضری دینے والے زائرین کی سہولیات کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ زیارت گاہوں پر ہر طرح کی سہولیات کے ساتھ ساتھ پانی اور بجلی کی بلا خلل سپلائی کو ممکن بنایا جائے اور ٹرانسپورٹ سہولیات کو بھی دیر گئے تک مہیا رکھا جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے زائرین واپس اپنے گھروں کو پہنچ سکیں۔چیر پرسن نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ کی تقریبات وادی کے اطراف و اکناف میں منائی جاتی ہیں اس لئے ضلع سطح پربھی معقول انتظامات کو ممکن بنایا جائے۔چیئر پرسن نے تمام آفیسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کی طر ف بہتر سہولیات کو بہم رکھنے کے لئے ہر طرح کے اقدات کئے گئے ہیں اورزیارت گاہوں پر معقول افرادی قوت کو مہیا رکھا گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ میلاد النبیؐ تقریات کواحسن طریقے سے انجام دینے میں تمام تر ذمہ واران اپنا بھر پور تعاون پیش کرینگے۔