عمران ملک نے پہلے ٹوئنٹی 20میں کامیابی کے بعد منایا جشن

نئی دہلی//آئرلینڈ اور ہندوستان کے درمیان 2میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز ختم ہوگئی ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ہیرو 27 سالہ بلے باز دیپک ہوڈا تھے، لیکن 22 سالہ نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ دراصل ہندوستانی ٹیم کو آخری اوور میں 17 رنز کا دفاع کرنا تھا۔ اس دوران کپتان پانڈیا نے گیند ملک کو سونپ دی۔ نوجوان تیز گیند باز، کپتان کے بھروسے پر کھرے اترے اور ٹیم کو چار رنز سے سنسنی خیز جیت سے دلائی ۔ اس سے پہلے انہوں نے اس میچ میں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی پہلی کامیابی بھی حاصل کی۔ عمران ملک کا پہلا شکار 25 سالہ نوجوان آئرش وکٹ کیپر کھلاڑی لارکن ٹکر بنے۔ دراصل ٹکر تیز رفتار سے رنز بنانے کی کوشش میں ایک بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں مڈل اوورز میں آؤٹ ہو گئے۔ ٹکر نے عمران ملک کے 13ویں اوور کی چوتھی گیند کو باؤنڈری سے باہر بھیجنے کی کوشش کی، لیکن بلے اور گیند کے درمیان صحیح سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ باؤنڈری کے قریب چہل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ۔ لارکن ٹکر کے طور پر اپنی پہلی کامیابی حاصل کرنے کے بعد عمران ملک کافی خوش نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے دونوں ہاتھ اٹھا کر خوشی کا اظہار کیا۔ دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں عمران ملک نے ٹیم کیلئے 4 اوورز پھینکے ۔ اس دوران انہیں 42 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی ۔