’عدالتوں کو لوگوں تک پہنچنا چاہیے:چیف جسٹس

نئی دہلی// ملک میں یومِ آئین کے موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے کمزوروں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کو برابری میں لانے کی بات کہی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان کا آئین صرف قانون کی نہیں بلکہ انسانی جدوجہد اور عروج کی داستان ظاہر کرتا ہے۔چیف جسٹس آف انڈیا نے سماج کے پسماندہ اور دلت طبقات کے بارے میں اہم باتیں لوگوں کے سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ا?ئین نے ہی سماج کے حاشیے پر کھڑے پسماندہ اور دلتوں کو احترام بخشا ہے۔ انگریزوں کے راج میں اور اس سے پہلے عدالتوں میں بھی شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی تھی، لیکن ا?ئین نے اس پر روک لگائی ہے۔‘‘چیف جسٹس چندرچوڑ نے ا?ئین کو ایک لگاتار جاری رہنے والا عمل قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’چیف جسٹس ہونے کے ناطے میری ذمہ داری ہے کہ ہر ہندوستانی باشندے کے لیے انصاف کو ا?سان بناو?ں۔ میری ذمہ داری ہے کہ سپریم کورٹ اور ضلع سطح کی عدالتوں کے ساتھ مل کر حاشیے پر موجود لوگوں کو انصاف دلا سکوں۔ کسی بھی مہذب ملک کے لیے یہ ضروری ہے کہ عدالتیں لوگوں تک پہنچیں، وہ لوگوں کے کورٹ روم ا?نے کا انتظار نہ کریں۔