عام آدمی پارٹی نے جموں وکشمیر بھر میں پدھ یاترا منعقد کی بھرتی گھوٹالوں، بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج

جموں//جموں و کشمیر میں غلط حکمرانی اور سیٹ اپ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے علاوہ بھرتیوں کے محاذ پر حکومت کی مکمل ناکامی کو اجاگر کرنے کے لیے عام آدمی پارٹی نے اتوار کو پورے جموں وکشمیر میں پدھ یاترا کا اہتمام تمام اسمبلی حلقوں میں کیا۔یہ پدھ یاترا گلمرگ، اْڑی، ٹنگدھار، اننت ناگ ویسٹ، چنا پور، نور آباد ڈی ایچ پورہ کے ساتھ صوبہ کشمیر کے دیگر اسمبلی حلقوں میں منعقد کی گئی۔عام آدمی پارٹی نے کہا کہ پدھ یاترا کا کا مقصد جموں و کشمیر کے خواہشمندوں اور نوجوانوں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کو نمایاں کرنا تھا۔ بھرتی کے محاذ پر کی جانے والی اقربا پروری، جانبداری اور بے قاعدگیوں کو سامنے لانا بہت ذروری ہے۔عام آدمی پارٹی نے سرکاری ملازمتوں کے خواہشمندوں کی بے بسی کا مزید ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی کا عمل سرکار کے حلقوں سے تشویش کے بغیر کیا جا رہا ہے اور ملازمتوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے کوی اقدام نہیں اٹھاہے جارہے۔عام آدمی پارٹی نے جموں و کشمیر میں بدانتظامی کا مزید ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی کا طریقہ کار ٹھپ پڑا ہے اور لوگ اپنے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش سے بذار ہیں۔عام آدمی پارٹی لیڈران نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبے فنڈز کی کمی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ یو ٹی میں بھاری سرمایہ کاری کے دعوے صرف کاغذوں پر ہی کئے گئے ہیں۔