عالمی یوم قلب کشمیر سپر اسپیشلٹی ہسپتال نوگام کی سائیکل ریلی

سرینگر// عالمی یوم قلب کے موقع پر اجالا سیگنس کشمیر سپر اسپیشلٹی ہسپتال نوگام بائی پاس سری نگر میں ورلڈ ہارٹ ڈے منایا گیا۔ اس کا مقصد لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے کارروائی کرنا ہے کہ تمباکو کے استعمال، غیر صحت بخش خوراک اور جسمانی غیرفعالیت جیسے خطرے والے عوامل پر قابو پا کر دل کی بیماری اور فالج سے ہونے والی قبل از وقت اموات میں سے کم از کم 80 فیصد سے بچا جا سکتا ہے۔اس موقع پر اوجالا سائگنس کشمیر سپر اسپیشلٹی ہسپتال صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے سائکلتھون کا بھی اہتمام کرتا ہے۔