عازمین حج کا انتخاب آج سہ پہر کوکیا جائیگا

 نیوز ڈیسک

سرینگر//جموں و کشمیر حج کمیٹی نے 2023 کے تمام عازمین حج کی معلومات کے لیے ایک مکتوب جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی 2023 کے حج کے لیے عازمین حج کا انتخاب قرعہ اندازی (رینڈم ڈیجیٹل سلیکشن) کے ذریعے آج سہ پہر 3 بجے سے پورے ہندوستان میں کرے گی۔ کامیاب عازمین حج کی فہرست جموں و کشمیر حج کمیٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے علاوہ اگلے دن شائع کی جائے گی۔