عازمین حج متعلقہ ڈی سی دفاتر سے پاسپورٹ اور دیگردستاویزات حاصل کریں

 نیوز ڈیسک

سرینگر//جموں و کشمیر کی حج کمیٹی نے منتخب عازمین حج کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ضلعی دفاتر سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات حاصل کریں۔سرینگر کے علاوہ کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے حج 2023 کے تمام منتخب عازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ریاستی حج واجبات کی ادائیگی ،جے کے بینک سلپ(پرچی) اور پاسپورٹ کی رسیدکے عوض، کام کے اوقات کے دوران3جون سے اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے اپنے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں۔مزید برآں، ضلع سرینگر کے عازمین حج ہاس بمنہ سری نگر سے3جون سے 5جون تک کام کے اوقات کے دوران مذکورہ دستاویزات اپنے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات حاصل کرسکیں گے۔