عارضی ملازمین نے ہڑتال شروع کر دی

جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر میں محکمہ جل شکتی میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین نے ہڑتال شروع کردی ہے ۔عارضی ملازمین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ان کیساتھ مبینہ طورپر دھوکہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے تنگ آکر 72گھنٹوں تک کام چھوڑ ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔انہوں نے اعلیٰ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے محکمہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کو نہ ہی مستقل کیا جارہا ہے اور نہ ہی ان کی تنخواہ کے سلسلہ میں کوئی عملی قدم اٹھایا جارہا ہے ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر ان کی مانگیں جلدازجلد پوری نہیں ہوئی تو مذکورہ ہڑتال کو مسلسل جاری رکھا جائے گا ۔