عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری کشتواڑقصبہ بھر میں گندگی کے ڈھیر جمع، ہرسوعفونت

عاصف بٹ

کشتواڑ// میونسپل کمیٹی کے عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال مسلسل جاری رہی جسکے سبب قصبہ بھر میں گندگی کے ڈھیر جمع ہیں ۔میونسپلٹی کے  دفترمیں اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج کررہے ملازمین نے بتایا کہ جب تک انتظامیہ انکے مطالبات کو حل نہیں کریگی ، احتجاج جاری رہے گا۔اس موقعہ پر بات کرتے ہوے ملازمین نے بتایا کہ محکمہ میں گزشتہ چار دہائیوںسے ملازمین عارضی طور کام کررہے ہیں جبکہ انکے مطالبات کو پورا کرنے کے بجاے انہیںحقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔انہوںنے کہا’’ ہم اپنی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر خدمات انجام دے رہیں لیکن انتظامیہ کو اسکی کوئی پرواہ نہیں اور وہ ہمیں مستقل نہیں کررہی ہے جبکہ یوٹی انتظامیہ ہم سے کھوکھلے وعدے کرتی ہیں ‘‘۔انھوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوںسے ہمارے مطالبات کو حل نہیں کیاجارہا ہے جسکے سبب ہم مجبور ہوکر احتجاج کررہے ہیں۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے جلد مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔اس دوران میونسپل کمیٹی عارضی ملازمین کی ہڑتال کے سبب قصبہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہوئے ہیں  جن سے اب بدبو پھیل رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے جلد کوئی قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا تاکہ بیماریاں نہ پھیلیں۔ عوام نے انتظامیہ سے قصبہ میں جمع گندگی جلد صاف کرنے کی بھی مانگ کی۔