طیارہ بجلی تاروں سے ٹکرا کر پھنس گیا

میری لینڈ// امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ بجلی کے پول کے ساتھ جا ٹکرایا، اور تاروں میں پھنس کر تباہ ہو گیا۔امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک چھوٹا طیارہ بجلی کی تاروں میں کریش کر گیا، اور زمین سے تقریباً سو فٹ بلندی پر معلق ہو گیا۔طیارے میں پائلٹ کے علاوہ ایک مسافر بھی سوار تھا، دونوں اس حادثے کے نتیجے میں طیارے میں پھنس گئے تھے اور زخمی ہوئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔طیارے کے پول سے ٹکرانے کے نتیجے میں علاقہ بھر میں بلیک آؤٹ ہو گیا، جس سے تقریباً ایک لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ایک تجارتی علاقے کے قریب بارش کے دوران پیش آیا، واقعے کی اصل وجوہ معلوم کی جارہی ہیں۔میری لینڈ اسٹیٹ پولیس کے مطابق طیارے میں دو معمر افراد سوار تھے ۔