طیارہ ایندھن کی قیمت4.5فیصد گھٹی

نئی دہلی//طیارہ ایندھن کی قیمت ہفتہ کو 4.5فیصد کم ہو گئی۔تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے ذرائع کے مطابق طیارہ ایندھن کے قیمتوں میںکل سے گراوٹ نافذہو گئی ہے ۔ایندھن کی قیمت میں گراوٹ کے بعددہلی میں طیارہ ایندھن کی قیمت1,15,520.27روپے کلولیٹر پر آ گئے ہیں جب کہ اس کی قیمت کولکاتامیں 1,22,028ممبئی میں 1,14,396.24اور چنئی میں 1,19,900.91ایک کلو لیٹر ہو گئی ہے ۔طیارہ ایندھن کا داموں کی جائزہ ہر مہینے کی پہلی اور 16تاریخ کو کی جاتی ہے جس میں 16ستمبر کو اس کے داموں میں کوئی بدلاؤ نہیں ہوا تھا۔