طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم فلوریڈامیں ایمرجنسی نافذ، سکول اور ایئرپورٹ بند

نیویارک //امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان آئن نے معمولات زندگی مفلوج کر دیئے، اسکول اور ایئرپورٹس بند کر دیئے گئے۔حکام کے مطابق فلوریڈا میں اتنا شدید طوفان 100 سال کے دوران بھی نہیں آیا، انتظامیہ نے 20لاکھ شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 5ہزار نیشنل گارڈز کو الرٹ رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔فلوریڈا سے قبل طوفان نے کیوبا میں تباہی مچائی، طوفان سے سیکڑوں گھروں کی چھتیں اڑگئیں، 200کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواں نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا، 10لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ادھر کیوبا میں سمندری طوفان ‘لین’ کے ٹکرانے کے بعد بجلی بحران کے سبب مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا۔