ضلع ویو ٹی سطح اسکیموں پر مبنی بجٹ نظام تبدیل  | مرکزی معاونت والی اسکیمیں منصوبہ بندی میں شامل

بلال فرقانی
سرینگر//محکمہ خزانہ نے ضلع اور یو ٹی منصوبوں کے تحت اسکیموں پر مبنی بجٹ نظام کو تبدیل کیا ہے جس کے تناظر میں مرکزی معاونت شدہ اسکیموں جو اضلاع میں لاگو کی جارہی ہیں، کو ضلعی سیکٹر کی منصوبہ بندی اور ترقیاتی عمل میں بھی شامل کیا جائے گا۔ تاہم، مذکورہ اسکیموں کو مروجہ طرز عمل کے مطابق محکموں کے ذریعے رقومات فراہم کی جاتی رہیں گی۔ ڈائریکٹر بجٹ شفاعت یحیٰ کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ضلعی منصوبہ اور یو ٹی سطح کے سیکٹرل پلان کے تحت واضح فرق رکھنے کے لیے، یکم اپریل 2023 سے شروع ہونے والے مالی سال 2023-24 کے لیے ضلعی منصوبہ تشکیل دیں گے۔سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ گرانٹ نمبر 08،فائنانس کے تحت ضلع ترقیاتی کونسل و تحصیل ترقیاتی کونسل گرانٹس پر مشتمل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیمیں اور گرانٹ نمبر 28،دیہی ترقی محکمہ کے تحت پنچایتی راج اداروں کی گرانٹس اس میں شامل ہونگی۔ضلع ترقیاتی کمشنروں کی طرف سے نافذ العمل اسکیم این ایف بی،منصوبہ بندی، ترقی اور نگرانی کے محکمے کے ذریعے نمونہ بلاک ڈیولپمنٹ اسکیم،منصوبہ بندی، ترقی اور نگرانی محکمے کے ذریعے امنگ پنچایت ترقیاتی اسکیم ،سمردھ سیما یوجینا منصوبہ بندی، کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ذریعہ لاگوکی گئی گاؤں کی اور انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن اسکیم میں تمام سیکٹر مخصوص اسکیمیں شامل ہوں گی۔ سرکیولر کے مطابق اس میں ضلع ترقیاتی کونسلوںاسکیم کے تحت فنڈز کے استعمال کو بلدیاتی اداروں اور عوامی راج اداروں کے ذریعے متناسب طور پر یقینی بنائیں گے۔یو ٹی سطح کا منصوبہ ان کاموں سے متعلق وسائل پر مشتمل ہوگا جو عوامی راج اداروںکو منتقل نہیں کیے گئے ہیں یا بین الاضلعی منصوبے ہیں۔ہر ضلع کے کام کے منصوبے 29 امور کا احاطہ کریں گے جیسا کہ آئین ہندکے 11ویں شیڈول میں بیان کیا گیا ہے۔ اس تناظر میں کہا گیا ہے کہ وہ مرکزی معاونت شدہ اسکیمیں جو اضلاع میں لاگو کی جارہی ہیں، انہیں نگرانی کے مقصد کے لیے ضلعی سیکٹر کی منصوبہ بندی اور ترقیاتی عمل میں بھی شامل کیا جائے گا۔ تاہم، مذکورہ سکیموں کے ذریعے مالی اعانت جاری رہے گی۔مروجہ طرز عمل کے مطابق محکمے نبارڈکے ذریعے فنڈ کی جانے والی اسکیمیں جو اضلاع میں لاگو کی جارہی ہیں، یکم اپریل 2023 کے بعد سے یوٹی پلان کے تحت متعلقہ محکموں کے ورکس پلان کا حصہ بنیں گی۔سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ تمامم ضلع ترقیاتی کمشنروںاور محکمے یکم اپریل 2023 سے شروع ہونے والے اگلے مالی سال-24 2023 کے لیے اسکیموںکی بنیاد پر بجٹ سازی کے عمل میں تبدیل ہو کر اس کے مطابق اپنے منصوبے و کاموں کو ترتیب دیں گے۔