ضلع رام بن میں تازہ بارشیں اور ژالہ باری | قومی شاہراہ پرشدید ٹریفک جام کے بیچ آمدورفت جاری

 

محمد تسکین

بانہال//بانہال اور رام بن کے سیکٹر میں پیر کی سہ پہر بارشیں اور ژالہ باری ہوئی ہے ۔ سب ڈویژن رامسو کے اکڑال علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور شدید ژالہ باری ہوئی ہے اور علاقے میں سبزیوں، مکئی اور پھلدار درختوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ۔رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں پیر کی دوپہر بعد سے شام تک بارشیں اور اولہ باری کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت شدید ٹریفک جام کے بیچ جاری رہی۔ ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان ٹریفک کی نقل و حرکت سست روی کا شکار رہی اور گاڑیوں کو وقفے وقفے سے ٹریفک جام میں پھنسے رہنا پڑا ۔ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے روہیت بسکوترا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ڈھلواس کے مقام ٹریفک کی نقل و حرکت سست رفتار ہے اور مسافروں سے کہا گیا تھا کہ وہ قطار میں ڈرائیو کریں ۔