ضلع جموں میں کورونا معاملات میں اضافہ کا رجحان جاری بدھ کو مزید62مثبت ،صوبہ میں کل 78نئے معاملات،52شفایاب

نیوز ڈیسک
جموں//ضلع جموں میں کورونا معاملات میں اضافہ کا رجحان جاری ہے۔ حکومت کا کہناہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا وائرس کے کل78نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے62معاملات صرف جموں ضلع سے سامنے آئے ہیںجبکہ52مریض شفایاب ہوئے ہیں۔صوبہ جموں میںاس طرح متحرک معاملات کی تعداد 429تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر2332مریض اب وقت اس وبائی مرض سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے میڈیا بلیٹن میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صوبہ جموں کے ضلع ادھم پورمیں06، ضلع سانبہ میں02، ضلع کٹھوعہ میں 05، ضلع راجوری میں 02، ضلع ڈوڈہ میں 01 معاملہ سامنے آیا جبکہضلع جموںمیں62 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔اس دوران رام بن،پونچھ، کشتواڑ اوررِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,58,30,353ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 06؍جولائی2022کی شام تک2,53,74,765نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,55,588 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک65,95,912افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں235اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔641فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ326اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق65,89,953اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8,257کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,33,60,058تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔