ضلع ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسن لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی | سابق وزیر اور چیئرپرسن نربھئے بھارت فائونڈیشن نے بھی ملاقات کی

جموں//صوبہ جموں کے مختلف ضلع ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسن نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ڈی ڈی سی چیئرپرسن رِیاسی سراف سنگھ ناگ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن جموں بھارت بھوشن ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن سانبہ کیشودت شرما، ڈی ڈی سی چیئرپرسن کٹھوعہ کرنل ( ریٹائرڈ) مہان سنگھ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن اودھمپور لال چند،ڈی ڈی سی چیئر پرسن ڈوڈہ دھنتر سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ پی آر آئی کی ترقی اور مضبوطی سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنرکو اَپنے ضلع کے مخصوص مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کے جلد اَز جلد ازالے میں ان سے مداخلت کی درخواست کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پنچایتی راج اِداروں کو بااِختیار بنانے ، اِنتظامیہ اور پی آر آئی کے نمائندوں کے درمیان تعاون اور تال میل کو آسان بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن کو بات چیت کے دوران پیش کردہ مسائل پر مناسب غور کرنے کا یقین دِلایا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج محترمہ مندیپ کور موجود تھیں۔اس دوران سابق وزیر اِنجینئر عبدالغنی کوہلی نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔سابق وزیر موصوف نے لیفٹیننت گورنر کے ساتھ عوامی اہمیت کے مختلف مسائل بشمول قبائلی طبقے کی سیزنل مائیگریشن کے دوران آسانی سے سہولیت فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں، چیئرپرسن نربھئے بھارت فائونڈیشن شری ترون اپل بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور ان سے فن ، ثقافت اور کھیلوں کے فروغ سے متعلق مختلف اَمورپر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر اور چیئرپرسن نربھئے بھارت فائونڈیشن کو یقین دِلایا کہ وہ ان کی طرف سے پیش کردہ حقیقی مسائل اور مطالبات کے مناسب اَزالے کی کوشش کریں گے۔