ضلع انتظامیہ رام بن نے ناشری ٹنل کے قریب یاترا کا خیرمقدم کیا

ایم ایم پر ویز

رام بن/ / ضلع انتظامیہ رام بن نے ناشری میںامرناتھ یاترا 2022 کے پہلے بیچ کا خیرمقدم کیا۔ صدر ضلع ترقیاتی کونسل رام بن ڈاکٹر شمشاد شان، ڈپٹی کمشنر مسرت اسلام اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہیتا شرما نے عقیدت مند وں کا استقبال کیا۔ عقیدت مندوں کو چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے مشورہ دیا کہ وہ اپنے روحانی سفر سے لطف اندوز ہونے کے لیے تمام رہنما اصولوں پر عمل کریں۔ دریں اثنا، ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور سی ای او انارناتھ شرائن بورڈ نتیشوار کمار کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مختلف حصوں سے آنے والے شری امرناتھ یا تریوں کے لیے چندر کوٹ میں اچھی طرح سے لیس یاتری نواس قائم کرنے، یاتریوں کے لیے معیاری رہائش اور دیگر بورڈنگ سہولیات فراہم کرنے میں مدد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لنگر میں سہولیات کے بارے میں پہلے ہاتھ سے جانکاری حاصل کرنے کے لئے عہدیداروں سے بھی بات چیت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے امرناتھ شرائن بورڈ، سماجی اور مذہبی لنگر ادگام کے ساتھ مل کر دیگر ضروری خدمات کے علاوہ یاتریوں کے قیام و طعام کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں۔ چندرکوٹ ناشری میں ناشتہ کرنے اور لا مبر بانہال میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد گاڑیوں کو حفاظتی حصار میں بالتل اور پہلگام کے لیے اپنی مقدس منزل تک پہنچنے کے لیے روانہ ہوئے۔ صدر بی ڈی سی بٹوت راجیشور کمار صدر میونسپل کونسل رام بن سنیتا سمبریا ڈی ڈی سی کونسلر جگویر داس رینوکا کٹوچ، اے ڈی ڈی سی راجندر شرما اے ڈی سی ہربنس شرما ایڈیشنل ایس پی رجنی شرما اس موقع پر صدر وشو ہندو پریشد رام بن، آشیش شرما مذہبی رہنماؤں اور معززین نے بھی ناشری میں مسافروں کا خیرمقدم کے لیے موجود تھے۔