صوبہ جموں میں کورونا معاملات میں اضافہ کا رجحان جاری جمعرات کو مزید59متاثر،جموں ضلع49معاملات کے ساتھ سرفہرست

نیوز ڈیسک
جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں کورونا وائرس کے59 معاملات سامنے آئے ہیںجبکہ اِسی دوران صوبہ میں مزید22شفایاب ہوئے ہیں۔اس دوران صوبہ میں اس وقت بھی 353معاملات سرگرم ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میںپچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ جموں صوبہ کے ضلع سانبہ میں02، ضلع ادھم پور میں 02، ضلع راجوری میں 01،ضلع کٹھوعہ میں03،ضلع پونچھ میں 02اورضلع جموں میں49 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ کشتواڑ، ڈوڈہ ،رام بن اوررِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔

 

خیال رہے کہ صوبہ میں اب تک کورونا سے 2331افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,57,66,300ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 30جون2022کی شام تک2,53,11,211نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,55,089 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک65,94,896افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں187اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔493فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ242اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق65,89,218اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10,221کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,32,87,059تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔