صوبہ جموں میںکورونا معاملات میں پھر اچھال | بدھ کو 90نئے کیس،113شفایاب،554زیرعلاج

نیوز ڈیسک
جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں کورونا وائرس کے مزید90نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ113مریض شفایاب ہوئے ہیں۔اس دوران صوبہ جموں میںاس وقت بھی 554کورونا مریضزیر علاج ہیںجبکہ صوبہ میں مجموعی طور اب تک کورونا سے 2,347ہلاکتیں ہوئی ہیں۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38,645کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,39,84,387تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میںپچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میںضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبہ کے دارالحکومتی ضلع جموں میں54،ضلع ادھم پور میں 07،ضلع کشتواڑ میں10، ضلع راجوری میں04،ضلع ڈوڈہ میں 05، ضلع کٹھوعہ میں 05،ضلع پونچھ میں 01اور ضلع رام بن میں04 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔رِیاسی ،سانبہ اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,63,24,868ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 17اگست2022کی شام تک2,58,50,178نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,74,690 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک66,99,386افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں144اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔3,466فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ347اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق66,90,650اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔