صدر ایردوان کا نئی کابینہ کے ساتھ پہلا اجلاس

انقرہ// ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ آئینی ترمیم کی تجویز دوبارہ ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی میں پیش کریں گے ۔اردگان نے اپنی نئی کابینہ کے ساتھ پہلا اجلاس کل صدارتی کمپلیکس میں سر انجام دیا۔ترک میڈیا کے مطابق میٹنگ کے بعد ایک بیان دیتے ہوئے ایردوان نے ہفتے کے روز ترکیہ اور بیرون ملک سے 5 ہزار سے زائد مہمانوں کی شرکت کے ساتھ عہدے کے آغاز کی تقریب منعقد ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ، ” ہماری تقریب میں خاص طور پر بیرون ملک سے شرکت کی سطح اور تعداد ہمارے لیے فخر کا باعث بنا ہے ۔”