صدارتی انتخاب میں فتح  | عالمی رہنمائوں کی طیب اردغان کو مبارکباد

 

یو این آئی

انقرہ//، ہنگری، صومالیہ، فلسطین، وینزویلا، ایران، ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

 

عالمی سطح پر مذکورہ ممالک مبارکباد دینے والے اولین سربراہان مملکت اور حکومتی شخصیات ہیں۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ “میرے پیارے بھائی، آپ کو جیت پر مبارکباد، آپ وہ حاصل کریں جو برادر ترک عوام ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے چاہتے ہیں۔ہنگری کے وکٹر اوربان نے بھی صدر اردگان کو “ان کی بلاشبہ انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی!صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ “برادرانہ اور دوستانہ ترکوں کو مبارک ہو۔ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کو دوبارہ اکیلشن جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دو طرفہ تعلق اور عالمی مسئلوں پر تعاون میں اضافہ ہوتا رہے گا۔مسٹر مودی نے توئیٹ کیا،[؟]ترکیہ کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب کئے جانے پر آر ٹی اردوغان کو مبارکباد! مجھے یقین ہے کہ آئندہ وقت میں عالمی مسائل پر ہمارے دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

 

’انہوں نے کہا یہ انتخاب جیتنے کے بعدصدر اردوغان الیکشن جیت کر پھر سے پانچ سال کے لئے اقتدار میں آئے ۔ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے “ترک عوام کے مسلسل قابل قدر اعتماد کی علامت قرار دیا ہے ۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اردگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ترک عوام نے اردگان کی بے لوث خدمت اور آزاد خارجہ پالیسی کو سراہا ہے ۔انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ “انتخابی فتح جمہوریہ ترکی کے سربراہ کے طور پر آپ کی بے لوث محنت کا قدرتی نتیجہ تھی جو ریاستی خودمختاری کو مضبوط بنانے اور آزاد خارجہ پالیسی چلانے کے لیے آپ کی کوششوں کے لیے ترک عوام کی حمایت کا واضح ثبوت ہے ۔

 

پوتن نے کہا کہ ہم دوستانہ روس-ترک تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے لیے آپ کے ذاتی تعاون کو سراہتے ہیں۔پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے عوامی جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے ، میں دونوں ممالک کے عوام کے مابین بہترین بھائی چارے پر مبنی تعلقات اور تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لئے ترک صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا شدت سے منتظر ہوں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اتوار کو ترک صدر کے نام اپنے تہنیتی ٹوئٹ میں کیا، شہبازشریف نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان دنیا کی چند شخصیات میں سے ایک ہیں جن کی سیاست عوامی خدمت پر مرکوز رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وہ دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے لئے ایک توانا ستون اور ناقابل تنسیخ حقوق کے لئے پرجوش آواز رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں ان کی صدارتی اور اے کے پی کی کامیابی مختلف پہلوئوں سے اہمیت کی حامل ہے جو ترک عوام کی طرف سے انکی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد اور بھروسے کی عکاسی کرتی ہے ۔دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مباکباد کے پیغام میں کہا کہ تاریخی فتح ترک قوم کے دور اندیش قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے ، ہم بھائی چارے کے اپنے منفرد سفر کو جاری رکھتے ہوئے ترکیہ کے لیے امن اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں۔