صارفین کو جھٹکا|گھریلو ایل پی جی سلنڈر 50روپے مہنگا

نیوز ڈیسک

نئی دہلی// باورچی خانے میں استعمال ہونے والے گیس( ایل پی جی )کی قیمت میں بدھ کو 50 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا، جو کہ مئی کے بعد سے قیمتوں میں تیسرا اضافہ ہے۔ ایل پی جی کی قیمت اب قومی دارالحکومت میں 1,053 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر ہے، جو پہلے 1,003 روپے تھی۔مئی کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں یہ تیسرا اور اس سال چوتھا اضافہ ہے۔ 22 مارچ کو فی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے اور 7 مئی کو بھی 50روپے، 19 مئی کو 3.50 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔جون 2021 سے فی سلنڈر کی قیمتوں میں 244 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔