شہید منجیت سنگھ والی بال کلب کو کھیلوں کا سامان دیاگیا

 

حسین محتشم

پونچھ//رکن جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل اور ہاکی جموں و کشمیر کے صدر راجیو شرما نے سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب کو کھیلوں کا سامان فراہم کیا۔ واضح رہے کہ راجیو یہاں گورنمنٹ ڈگری کالج گراؤنڈ میں کلب کے سمر کوچنگ کیمپ کے اختتامی تقریب پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔اسی دوران مہمان خصوصی نے 24 والی بال اور 30 مکمل یونیفارم کلب کے چیئرمین اور کوچ محمد طارق کے حوالے کئے ۔

 

راجیو نے سرحدی ضلع میں بین الاقوامی کھیلاڑی تیار کرنے کے لئے شہید منجیت سنگھ والی بال کلب کی تعریف کی۔ انہوں نے بین الاقوامی اسپائکر، ثقلین طارق کو جموں و کشمیر میں والی بال کے تمام ٹیلنٹ کے لئے رول ماڈل قرار دیا اور نوجوان تربیت حاصل کرنے والوں سے کہا کہ وہ ان (ثقلین) کے نقش قدمب پر چلیں۔ قبل ازیں ایف آئی وی بی لیول 1 اور 2 کے کوچ رمیز طارق نے کیمپ کیبارے بتایا کہ خصوصی کیمپ کے دوران 54 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے کوچنگ سیشن میں شرکت کی۔

 

دریں اثنا، کلب کے چیئرمین، محمد طارق نے راجیو شرما کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پورے کھیل برادری کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔اس موقع پر موجود دیگر افراد میں پردیپ کھنہ سماجی کارکن، پرینکا سنگھ سماجی کارکن، سنجیو کمار ایڈووکیٹ، مکیش کمار، اعجاز صادق، شبیر احمد اور انجم مہتاب قابل ذکر ہیں۔