شہر و دیہات کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل میکڈم اْکھڑ گیا،گہرے گڑھے بن گئے،تجدید و مرمت کی عوامی مانگ

نیوز ڈیسک

سرینگر//شہر و گائوں کی سڑکیں خستہ حالی کی شکار ہوچکی ہے ۔بارشوں کا پانی ان گڑھوں میں جمع ہونے کے نتیجے میں راہ چلتے لوگوںکو گڑھے کہا ں ہے پتہ ہی نہیں چلتا جو لوگوں کے زخمی ہونے کا سبب بن جاتا ہے۔ پانتہ چھوک میں سرینگر شاہراہ کی حالت انتہائی خراب ہے ۔مقامی لوگوں اور دکانداروں نے محکمہ آر انڈ بی کے خلاف سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں کے دوران برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں سڑک سے میکڈم اْکھڑ گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر گہرے گڑھے بن گئے ہیں تاہم اس کی مرمت کیلئے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اْٹھایا گیا ہے۔شہر سرینگر کے مختلف علاقوں بشمول گرمائی راجدھانی سرینگر کے قلب لالچوک ،ڈلگیٹ، مہاراجہ بازار، کرن نگر، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ ، بتہ مالو، خانیار، رعناواری، بہوری کد ل، نوہٹہ ، گوجوارہ اور دیگرشہر خاص کے علاقوں کے ساتھ ساتھ رام باغ، برزلہ ،باغات، کنی پورہ ، حضرتبل، لالبازار، صورہ ، بڑھ پورہ و دیگر جگہوں پر سڑکیں اس قدر خستہ ہے کہ ان سڑکوں پر چلنا پھرنا مشکل بن گیا ہے۔

 

 

 

ادھر اونتی پورہ سے پلوامہ تک جانے والی انتہائی اہمیت کی حامل سڑک کوئل کے مقام تک انتہائی خستہ حال ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ضلع صدر مقام تک لوگوں کو پہنچنے میں تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ روزانہ سفر کرنے والے کچھ ملازمین اور ڈارئیوروں نے بتایا یہ سڑک اونتی پورہ سے کوئل پلوامہ تک انتہائی خستہ حال ہوئی سڑک کے بیچوں بیچ بڑے کھڈ بن گئے ہیں جن میں گزشتہ دنوں سے جاری بارشوں کا پانی جمع ہونے سے اور زیادہ خستہ حال ہیں ۔ سڑک پر موجود کھڈوں میں پا نی اس قدر جمع ہوا ہے کہ ڈارئیووں کو سفر میں انتہائی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مسافروں نے بتایا ہر سڑک کو تعمیر یا مرمت کیا گیا ہے تاہم انتہائی اہمیت کے حامل سڑک کو نظر انداز کیا گیا۔پدگام پورہ لوگوں نے بتایا گائوں کے اندرونی رابطہ سڑکیں گلے کوچے انتہائی خستہ حال ہوئے جہاں بارشوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال بن جاتا ہے جبکہ دھوپ میں دھول لوگوں کے گھروں کے اندر داخل ہوجاتا ہے ۔ادھر پنجگام کے لوگوں نے بتایا ریلوے اسٹیشن سے پنجگام تک جانے والی2کلو میٹر رابطہ سٹرک انتہائی خستہ حال ہے جس کی وجہ سے علاقے کی آبادی کو عبور ومرور میں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔(مشمولات کے این ایس)