شہباز شریف 2وزہ دورے پر ترکی روانہ

اسلام آباد//پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق 25 نومبر سے 27 نومبر تک سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے ۔دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم استنبول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے لیے چار ملگیم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے ۔