شوہر کے قتل کے چند روز بعد دیپو کی اہلیہ نے بچے کو جنم دیا

 سید امجد شاہ

جموں//جنگلات منڈی اننت ناگ کے سرکس ورکر دیپو کی بیوی نے شوہر کے قتل کے چند دن بعد بچے کو جنم دیا ہے۔ساکشی دیوی آنجہانی دیپک کمار عرف دیپو، ساکن تھیل بلاس پور تحصیل مجلٹا ادھم پور کی بیوی ہے، جسے ملی ٹینٹوں نے اننت ناگ میں چند روز قبل گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا۔ دیپو کی بیوی حاملہ تھی اور صرف ایک سال قبل انکی شادی ہوئی تھی۔ دیپو کا ایک بھائی بینائی سے محروم ہے جبکہ باپ بستر مرگ پر ہے۔ساکشی دیوی اور اس کا نوزائیدہ بیٹا اپنے خاندان کی ایک خاتون کے ساتھ کمرے کے کونے میں اکیلے تھے۔

 

 

 

انکے رشتہ داروںنے نوزائیدہ بچے کے مستقبل کے بارے میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ہمیں نہیں معلوم کہ کیا کرنا ہے اور کیسے زندہ رہنا ہے،” ۔وہ دو کمروں کے مٹی اور پتھر کے کچے کے گھر میں رہتے ہیں، جس میں بنیادی سہولیات کوئی نہیں البتہ صرف ٹین کا شیڈ ہے۔ گائوں والوں کے مطابق اپروچ روڈ خستہ حال ہے اور ان کے لیے پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔ گائوں والوں کا دعوی ہے کہ اس خاندان کے پاس کوئی زمین نہیں ہے۔ انہوں نے شاید کسی کی دی ہوئی زمین پر کچا گھر بنایا ہے۔