شوپیاں میں سنو اسپورٹس فیسٹول کا آغاز

شوپیان// جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے ضلع انتظامیہ شوپیان کے تعاون سے کل یہاں کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں پہلا سنو اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شوپیاں سچن کمار ویشیا جواس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے پہلے ایک روزہ سنو اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ شوپیاں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس تنوشری اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔سی پی او خورشید احمد، ڈویڑنل سپورٹس آفیسر نزہت آرا، دیگر افسران و اہلکاران کے علاوہ کھیلوں کے شائقین اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔فیسٹیول میں ضلع بھر سے ہجوم آیا اور 300 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا جن میں خواتین کی ایک اچھی تعداد بھی شامل تھی۔ کھلاڑیوں نے سنو کرکٹ، سنو والی بال، سنو شو، رول بال اور آئس اسٹاک ایونٹس میں حصہ لیا۔