شوپیان کے 2دیہات میں شبانہ تصادم آرائیاں،4ملی ٹینٹ ہلاک پنگلنہ میں ایس پی او اور غیر مقامی مزدروں پر حملوں میں ملوث تھے:پولیس

شاہد ٹاک

شوپیان // شوپیان میں دو الگ الگ مسلح تصادم آرائیوں کے دوران 4مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ غیر مقامی مزدور اور پنگلنہ میںایس پی ا و کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھے۔پولیس نے بتایا کہ دراچھ کیگام شوپیان میں منگل کی شب ساڑھے 8بجے انکوانٹر شروع ہوا جو رات بھر جاری رہا۔ پولیس نے بتایا کہ 44آر آر اور 14بٹالین سی آر پی ایف کیساتھ مشترکہ طور پرگائوں کو رات بھرمحاصرے میں رکھا گیا اور انہیں سرنڈر کرنے کی پیشکش بھی کی گئی۔پولیس کے مطابق ممکنہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجوئوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، جس کے بعد طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی، جو بدھ کی صبح 7بجکر 40منٹ پر ختم ہوئی۔

 

پولیس ترجمان کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں جیش سے وابستہ تین مقامی جنگجو مارے گئے۔جھڑپ کی جگہ سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت زبیر احمد وانی ولد محمد مقبول وانی ساکن ڈوم پورہ کیگام(28اگست 2022)،جمشید ماگرے ولد عبدالمجید ماگرے ساکن راجپورہ پلوامہ اورحنان یعقوب ولد محمد یعقوب ساکن کریم آباد پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شوپیان کے دراچھ کیگام گائوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں جیش سے وابستہ تین مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے۔انہوں نے کہاکہ مہلوک ملی تینٹوں کو خود سپردگی کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا تاہم انہوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے۔اے ڈی جی پی نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ حنان بن یعقوب اور جمشید نے ہی پنگلنہ پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایس پی او جاوید ڈار جاں بحق ہوا۔اْن کے مطابق 24 ستمبر 2022 کو مذکورہ ملی ٹینٹوں نے ہی پلوامہ میں غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی تھی۔ادھر پولیس نے بتایا کہ شوپیان کے ایک اور گائوںمول چتراگام میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع پر 44آر آر اور 178بٹالین سی آر پی ایف کیساتھ مل کر آپریشن انجام دیا گیا۔دوران شب ہی محاصرہ اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی اور صبح4بجکر 40منٹ پر انکوانٹر شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا جس میںایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔ اسکی شناخت عارف رشید وانی ولد عبدالرشید وانی ساکن ہف شرمال شوپیان(25مئی 2022) کے بطور ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملی ٹینٹ میں دکان میں چھپنے کیلئے ایک دکان میں گھس گیا جسے سرنڈر کرنے کیلئے کہا گیا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا اور جوابی کارروائی