شوپیان میں ہلاکت کیخلاف احتجاج،مقامی لوگوں نے شمعیں جلائیں

شوپیان // کشمیری پنڈت کی ہلاکت کیخلاف شوپیان قصبے میں مقامی لوگوں نے احتجاج کیا ۔ شام کے وقت کئی سماجی کارکن، ٹریڈرس ایسوسی ایشنوں کے ذمہ داران، زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگ بڑی تعداد میںکلاک ٹاور کے نزدیک جمع ہوئے اور انہوں نے اس ہلاکت کیخلاف مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے سنیل کمار کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے شمع روشن کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مظاہرہ کرنے والوں نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اس ہلاکت کی مذمت کی گئی تھی۔ مظاہر کرنے والوں نے کلاک ٹاور کے گردونواح میں مارچ کیا اور بعد میں موم بتیاں روشن کر کے اپنا اجتحج بھی درج کیا۔