شوپیان میںانسداد تجاوزات مہم | سابق وزیر کی4 دکانیں مسمار

شاہد ٹاک
شوپیان// پہاڑی ضلع شوپیان میں انتظامیہ نے ایک سابق وزیر کی چار دکانوں کو مسمار کیا۔ سابق ممبر اسمبلی نے سٹیٹ لینڈ پر دکانوں کو تعمیر کیا تھا جنہیں جمعہ کے روز مسمار کیا گیا۔ محکمہ مال کے حکام نے بتایا کہ سابق وزیر غلام حسن خان نے مین چوک شوپیان میں سرکاری اراضی پر دکانیں تعمیر کی تھی، جنہیں مسمار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سیریل نمبر پانچ کے تحت یہ زمین خالصہ سرکار کے طورپر رونیو ریکارڈ میں درج ہے۔انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر نے غیر قانونی طورپر سرکاری اراضی ہڑپ کی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے پہلے مرحلے پر بااثر اور اثرو رسوخ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ نے گزشتہ دنوں نیشنل کانفرنس جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کے رہائشی مکان کی دیوار اور گارڈ روم کو بھی مسمار کیا تھا۔