شمالی کمان سربراہ کا دورۂ وادی اوڑی میں ایل او سی پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

نیوز ڈیسک

سرینگر//فوج کے شمالی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔فوجی کمانڈر نے ایل او سی کے ساتھ فورسز کی آپریشنل تیاری اور مضبوط اینٹی انفلٹریشن گرڈ پر اعتماد کا اظہار کیا۔فوج کی شمالی کمان نے ٹویٹر پر کہا کہ فوجی کمانڈر نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ آگے کے علاقوں کا دورہ کیا، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، تمام رینک کے ساتھ بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں اور مضبوط اینٹی انفلٹریشن گرڈ پر اعتماد کا اظہار کیا۔”جمعہ کو لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے بانڈی پورہ ضلع میں گریز کے سرحدی علاقوں میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔انہوں نے جمعہ کو چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا کے ہمراہ کور زیڈ میں آگے کے علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہیں مقامی کمانڈروں نے سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔